Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمان

یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمرہیں۔
شائع 03 دسمبر 2022 11:45am
شیری رحمان (فوٹو:فائل)
شیری رحمان (فوٹو:فائل)

وفاقی وزیرسینیٹرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمرہیں۔

وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی نظرمیں وہی نظام درست ہے جس میں ان کواقتدارملے، پھرچاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نہ ہو یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کرعمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی چھبیس سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پرپیسے کھانے میں گزری ہوگی۔

Sherry Rehman

Tweet

Senator

POLITICS DEC03 2022