Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد کے ووٹ میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطا تارڑ

ہر حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، لیگی رہنما
شائع 02 دسمبر 2022 03:53pm
لاہور: لیگی رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب ، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: لیگی رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب ، آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ووٹ میں قانونی رکاوٹ نہیں، اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش ہونا کافی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پرویزالہی نے پنجاب میں کمیشن کی منڈیاں لگائی ہوئی ہیں، پرویزالہی نے کہا تھا کہ بزدارکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرحوالےسے ہماری تیاری مکمل ہے، ہماری اولین کوشش ہے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں، اگراسمبلیاں ٹوٹ گئیں تو ہم الیکشن کیلئے بھی تیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے، 2018 میں ہماری حکومت مہنگائی 4 فیصد پر چھوڑ کر گئی، پی ٹی آئی نے آتے ہی چوری شروع کی اورمہنگائی بڑھ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مونس الہی نے متنازع بیان دے کر حالات تبدیل کرنے کی کوشش کی، موجودہ معاشی حالات میں بھی پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں ٹوٹ گئیں تو ہم الیکشن کیلئے بھی تیار ہیں، مونس الٰہی نے متنازع بیان دے کر حالات تبدیل کرنے کی کوشش کی، موجودہ معاشی حالات میں بھی پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہیں۔

PMLN

punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Attaullah Tarar