Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے روکنے کی درخواست دائرکردی

عدالتوں سے اپنے حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے، عطاء تارڑ
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 03:57pm
لاہور: لیگی رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: لیگی رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے عدالت کے باہرعظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ ہمارا حق ہے کہ ہمارا مؤقف سنا جائے، درخواست پر سماعت نہ ہونا حق تلفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہاہے، عدالتوں سے اپنے حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے،عدالت کل ہی ہماری درخواست پر سماعت کرے۔

لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 18 ارکان اسمبلی کی 15 اجلاسوں سے معطلی کیخلاف درخواست دائر کرنے لگے ہیں۔

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرنا ہمارا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں قانون کاغلط استعمال ہو رہا ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہاہے، عدالتوں سے اپنے حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے،عدالت کل ہی ہماری درخواست پر سماعت کرے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کا ایک وزیر ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ لوگ کہتے ہیں عدلیہ کا جھکاؤعمران خان کی طرف ہے۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہا کہ پاک فوج کے ایک چیف گٸے اور نئے آ گٸے ، اس بات کو متنازع بنانے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان لاڈلا بنے کی کوشش کر رہے ہیں، دو مرتبہ جنرل باجوہ کو لامحدود ایکسٹینشن کی آفر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں روایت ہے کہ قومی اور صوباٸی اسمبلیوں کا الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کا نقصان عمران خان کو ہی ہوگا، اگرپنجاب حکومت گئی تو زمان پارک سے پولیس کی سیکیورٹی بھی ہٹ جائے گی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں، پرویز الہی اورمونس نے تین ماہ میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں جن سے ہم بات نہیں کریں گے۔ پرویز الہیٰ ضمیر بیچ کروزیراعلیٰ بنے ہیں اور اتنی آسانی سے عہدہ نہیں چھوڑیں گے ۔

PMLN

lahore

uzma bukhari

Attaullah Tarar