Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 513 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی

سپیڈوفیڈر بس سروس کی لاہورسے شیخوپورہ اور مریدکے تک توسیع۔
شائع 30 نومبر 2022 12:26pm
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور میں 513 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں شہر لاہور میں 513 الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیدی۔

جبکہ سپیڈوفیڈر بس سروس کی لاہورسے شیخوپورہ اور مریدکے تک توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے جبکہ لاہور فیڈر روٹ کے لئے مزید بسیں لانے کے لیے نیا پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چودھری پرویزالہی نے کہا اورنج لائن میٹروٹرین کے 8سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، بہاولپور سے لودھراں روٹ کو جاری رکھنے کیلئے 12بسیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلی نے راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بسوں کی تعمیر ومرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ سی ڈی اے کو 15بسیں دینے کے فیصلے کی ایکس پوسٹ فیکٹو توثیق کردی ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt