Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مزید 6 دن ریمانڈ دیا جائے، ایف آئی اے وکیل کی استدعا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 12:47pm
اعظم سواتی(فوٹو:فائل)
اعظم سواتی(فوٹو:فائل)

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

سینئر سول جج محمد شبیر نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید چھ دن کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی، موقف اپنایا کہ موبائل اور ٹویٹ اکاونٹس کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

وکیل بابر اعوان نے مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ اعظم سواتی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت پیش نہ کیا جائے۔

عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جج نے حکم دیا کہ اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہ کیا جائے، پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ عدالتی آرڈر میں لکھ دیں کہ اعظم سواتی کے وکیل کی درخواست پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل، متنازعہ ٹویٹس پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جو ٹویٹس کئے گئے وہ ایف آئی آرمیں لگائی گئی دفعات پرپورانہیں اترتے۔

جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث گرفتار کیا گیا،انہوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا ہے، انہوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

Tweet

court

Azam Swati