Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی نے اپنے خلاف مقدمات پر عدالت سے رجوع کرلیا

درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، استدعا
شائع 29 نومبر 2022 08:50am
اعظم سواتی (فوٹو:فائل)
اعظم سواتی (فوٹو:فائل)

تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، آئی جی ، سندھ اور بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پیکا قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پی ٹی آئی سینیٹرکی دوسری جگہ منتقلی سے روکنے کی استدعا میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کاغیر انسانی سلوک کیا جاسکتا ہے یا انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔

اعظم سواتی کی جانب سے عدالت سے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ اور سندھ کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

pti

پاکستان

Senator

Azam Swati