Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری

لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2022 09:10am

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے۔

موٹرے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک بند کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، خشک سردی اور سموگ نے شہر بھر کی آب و ہوا کو آلودہ کردیا ہے۔

گلہ خراب، زکام اور بخار سمیت دیگر بیماریوں سے شہری مبتلا ہونے لگے ہیں، گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

motorway

پاکستان

punjab

fog