Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

ناصرحسین اورمائیکل اٹھیرٹن پاکستان میں پہلی بار کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
شائع 28 نومبر 2022 07:06pm
پاکستان کرکٹ بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر/فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر/فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انگلینڈ سے ڈیوڈ گاور، ناصر حسین اور مائیکل اٹھرٹن کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان سے وقار یونس، باضد خان اور عروج ممتاز کمنٹری پینل میں شامل ہوں گی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ناصرحسین اورمائیکل اٹھیرٹن پاکستان میں پہلی بار کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے،سیریز میں 27 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیاجائےگا، ٹیسٹ سیریزمیں بگی کیمرہ اورہاک آئی ریویو سسٹم کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبرکوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

پاکستان

PCB

Pakistan vs England