Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈا پورکیخلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات خارج

عدالت نے 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا
شائع 28 نومبر 2022 12:25pm
پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پورــ تصویر:فیس بُک
پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پورــ تصویر:فیس بُک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پورکی اخراج مقدمات کی درخواست منظورکرلی کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج 15میں سے 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈاپورکی اخراج مقدمات کی درخوستوں پر سماعت کی جس میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ جب نوٹس کرے، تو رات نیند نہیں آنی چاہیے، ہم جب وکیل تھے تو صبح عدالت پیش ہونا کا سوچ کررات نیند نہیں آتی تھی۔

جسٹس طارق نے مزید کہا کہ پرچے دیں اورسب کو اندر کریں یہ کوئی طریقہ نہیں نوکری آنی جانی چیز ہے، سرکار کا کام ہے تو صحیح طرح کریں ٹوٹل پورا نہ کریں۔

علی امین گنڈا پورنے تھانہ آئی نائن اورسی ٹی ڈی کے اخراج مقدمات کی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پورکی حد تک 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

Islamabad High Court

Ali Amin Gandapur