پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پولیومہم میں100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
پنجاب کے 9 اضلاع ، خیبرپختونخوا کے 3 اور بلوچستان کے 6 اضلاع میں پولیومہم شروع کی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کے مطابق 5 سال تک کے 63 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم 7روز جاری رہے گی جبکہ 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 روز جاری رہے گی۔
عبداللہ سنبل نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان
punjab
Anti Polio Campaign
مقبول ترین
Comments are closed on this story.