Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ’ار ریلیونٹ‘ ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب

مہنگائی، تاریخی قرض سب عمران خان کی باقیات ہیں۔ وزیر اطلاعات
شائع 27 نومبر 2022 02:58pm
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ’ار ریلیونٹ‘ ہوچکے ہیں، حکومت عمران خان کی 4 سالہ تباہی کو ٹھیک کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی، تاریخی قرض سب عمران خان کی باقیات ہیں، حکومت کی توجہ عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

PMLN

Federal govt

پاکستان

Maryam Aurangzeb