Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

مصروفیات کے باعث رانا ثنا اللہ عدالت پیش نہیں ہو پائیں گے، موقف
شائع 26 نومبر 2022 11:48am
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ (فوٹو:فائل)
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ (فوٹو:فائل)

منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روز کی حاضری معافی منظور کرلی گئی۔

انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

رانا ثنا اللہ کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مصروفیات کے باعث رانا ثنا اللہ عدالت پیش نہیں ہو پائیں گے، ان کی ایک روز کی حاضری معافی منظور کی جائے۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

PMLN

Interior Minister

Rana Sanaullah