Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کی اجازت دے دی

عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے، ڈاکٹر خالد نیازی
شائع 24 نومبر 2022 05:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی پاکستان تحریک انصاف (آئی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خآلد نیازی نے کہا کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جب کہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔

ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں، اور سفر بھی کرسکتے ہیں۔

imran khan

firing incident

Politics Nov24 2022