Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا

ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی انتظامیہ کو شاہ رخ جتوئی کی رہائی کے احکامات موصول ہوئے
شائع 23 نومبر 2022 09:51pm
شاہ رخ جتوئی۔ فوٹو — فائل
شاہ رخ جتوئی۔ فوٹو — فائل

شاہ زیب قتل کیس میں بری ہونے والے شاہ رخ جتوئی اور ان کے ساتھیوں کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی انتظامیہ کو شاہ رخ جتوئی کی رہائی کے احکامات موصول ہوئے جس کے بعد تمام ملزمان کو جیل سے رہا کردیا ہے۔

قبل ازیں، سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کی رہائی کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں اور انہیں رِہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے دس سال قبل ڈیفینس میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شاہ زیب خان کو قتل کیا تھا۔

اے ٹی سی نے ملزم شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کو سزائے موت جب کہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔

ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بعدِ ازاں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

کیس کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت دی گئی ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے، شاہ رخ جتوئی اور شریک ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

Supreme Court

karachi

ATC

Sindh High Court

Malir

shahzeb murder case