Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کیلئے عشائیےکا اہتمام، اہم شخصیات بھی مدعو

قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا
شائع 23 نومبر 2022 03:39pm
پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا ہے، جس میں اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جس پر قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی نے عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد ان کی حالیہ کارکردگی کو سراہنا ہے۔

عشائیے میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

test series

Pakistan vs England

pakistani crickters

dinner