Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے کان کنوں کی بازیابی کیلئےوزیراعلیٰ بلوچستان کوخط

دہشت گردوں نےبلوچستان کےعلاقے مچھ سے6کان کن اغواء کئے، خط
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 03:07pm
صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی، سوشل میڈیا
صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی، سوشل میڈیا

بلوچستان سے خیبرپختونخوا کے کان کنوں کے اغوا ہونے کے معاملے پرصوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے مغویوں کی بازیابی کے اقدامات کیلئے وزیراعلی بلوچستان کو خط لکھ دیا۔

خط میں شوکت یوسف زئی نے لکھا گیا کہ کمپنیاں بازیابی کیلئے کوئی کارروائی نہیں کررہی ہیں مغویوں کے اہل خانہ خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کررہے ہیں۔

دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ سے 6 کان کن اغواء کیے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، خط میں شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اغواء کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

خط کے مطابق مزدوروں اورکان مالکان کے درمیان مالی اوردیگر تنازعات تھے جبکہ کمپنیاں اغوا سے متعلق کوئی کارروائی نہیں کررہی ہیں۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ متاثرین کےاہلخانہ مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دس دن قبل مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کی کانوں کے 6 کان کنوں کو اغوا کر لیا تھا جبکہ کان مالکان کو کالعدم تنظیم نے کان کنی بند کرنے کا پمفلٹ بھی دی تھا۔

اطلاعات کے مطابق متعدد مسلح افراد نے مچ کی مقامی ماینز ایریا نمبر 66 میں واقع مختلف کوئلہ کانوں سے کان کنوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

خیبر پختونخوا

peshawar