Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ سے باہر

کھلاڑی کسی بھی لیگ میں کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہے
شائع 21 نومبر 2022 12:07pm
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

فرانس کی فٹبال ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئے۔

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے ہفتے کے روز اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فرانس کے اسٹرائیکر کریم بنزیما ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بنزیما پٹھوں کے مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں دفاعی چیمپئن فرانس کا تربیتی سیشن چھوڑنا پڑا۔

فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ کروائی گئی جس کے مطابق ان کی ٹانگ کے پٹھوں میں انجری آئی ہے اور انہیں ریکور ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

فرانس کی نیشنل ٹیم نے بھی کریم بنزیما کی ٹانگ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرائیکر کسی بھی لیگ میں کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

فرانسیسی ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیس چیمپس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں کریم کو لے کر بہت افسردہ ہوں ، وہ قطر میں ورلڈ کپ کو لے کر ایک مقصد تحت آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرانسیسی ٹیم اس بڑھے دھچکے کے باوجود سنبھلے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔

فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن میں ریئل میڈریڈ کی جانب سے 46 میچز میں حصہ لیا اور 44 گول اسکور کیے۔

کریم بینزیما کے شاندار کھیل کی بدولت ریئل میڈریڈ نے لالیگا اور چیمپئنز لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کریم بینزیما 2014 کے ورلڈ کپ میں فرانس کے سب سے زیادہ اسکورر تھے، 2018 کے ایڈیشن میں ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ، چھ سال کی غیر موجودگی کے بعد انہیں گزشتہ سال ٹیم میں واپس لیا گیا تھا ،بین الاقوامی ٹیم میں واپسی کے بعد سےانہوں نے 16 میچوں میں 10 گول اسکور کیے ہیں۔

بینزیما نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی لیکن آج رات مجھے ٹیم کے بارے میں سوچنا ہے جیسا کہ میں نے ہمیشہ کیا ہے،لہذا وجہ مجھ سے کہتی ہے کہ میں اپنی جگہ کسی ایسے شخص کو دوں جو ہمارے اسکواڈ کو ایک عظیم ورلڈ کپ میں مدد دے سکے، آپ کے تعاون کے تمام پیغامات کا شکریہ۔

فرانسیسی ٹیم پہلے ہی انجری کی وجہ سے پال پوگبا، این گولو کانٹے اور کرسٹوفر نککو کے بغیر ورلڈ کپ میں شرکت کررہا تھا ، منگل کے روز گروپ ڈی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کر رہا ہے۔

qatar

France

FIFA

Karim Benzema

FIFA World Cup 2022

Qatar Football