Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہم نے آئی ایم ایف سے وہ پروگرام بحال کرایا جو گزشتہ حکومت توڑ گئی تھی‘

پی ڈی ایم نے جن حالات میں حکومت سنبھالی وہ سب کو معلوم ہیں۔
شائع 20 نومبر 2022 09:41am
وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جن حالات میں حکومت سنبھالی وہ سب کو معلوم ہیں۔

جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ 6 ماہ پہلےیہ بحث ہوتی تھی کہ پاکستان کو سری لنکا بننے میں 2 ہفتے لگیں گے یا 4 ہفتے لیکن ہم نے حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے آئی ایم ایف سے وہ پروگرام بحال کرایا جو گزشتہ حکومت جاتے جاتے توڑ گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اداروں کی پشت پناہی جس طرح گزشتہ حکومت کو ملی وہ آج تک کسی حکومت کو نہیں ملی، جب اداروں نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا تو پی ٹی آئی نے ان کو میر جعفر اور میر صادق کہنا شروع کردیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔

PMLN

Saudia Arabia

PDM

Ahsan Iqbal

jaddah