Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کیس میں گرفتاری کا خدشہ، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

عثمان بزدار کیخلاف تحقیقات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شروع کی گئی، وکیل
شائع 19 نومبر 2022 02:33pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار (فوٹو: اے پی پی/فائل)
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار (فوٹو: اے پی پی/فائل)

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے روبرو بیرسٹر مومن ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دلائل دیئے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

بیرسٹر مومن ملک نے مزید دلائل دیئے کہ سردار عثمان بزدار کے خلاف نیب کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore