Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا معاملہ،4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد تشدد کیا گیا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 12:03pm
کراچی میپ (بشکریہ: وکی پیڈیا)
کراچی میپ (بشکریہ: وکی پیڈیا)

قائد آباد میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر پولیس نے مخلتف علاقوں میں آپریشن کر کے 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کا مقدمہ بھی قائدآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

اسے سے قبل، کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچراکنڈی سے ملنے والی سات سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد مل گئے، بچی کو بدھ کی دوپہر گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد تشدد کیا گیا، بچی کے سر پر بھی شدید نوعیت کے زخم ہیں۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی بدھ کی دوپہر سے غائب ہوئی تھی، دو روز تک پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتی رہی، لاش ملنے کی اطلاع بھی رشتہ داروں نے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی لخت جگر تو دنیا سے رخصت ہوگئی، مگر دعاگو ہیں کہ آئندہ کبھی کسی والدین کو یہ دکھ نہ دیکھنا پڑے۔

یاد رہے کہ ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کرکے تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

پاکستان

sindh

landhi