Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہورمیں روٹی، نان کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

تندوروں پر روٹی 15 اور نان 25 روپے میں ہی دستیاب ہے
شائع 16 نومبر 2022 03:40pm

لاہورمیں دو وقت کی روٹی بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت میں ایک روپے اور نان کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا مگر تندوروں پر سرکاری نرخ سے مہنگی روٹی اور نان فروخت کئے جارہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی اور نان کی نئی قیمت مقرر کردی گئی جس کے بعد اب روٹی کی سرکاری قیمت 14 اور نان کی 22 روپے ہوگئی۔ تندور مالکان کا قیمتوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور فائن آٹے کی قیمت کم نہ کی تو قیمت مزید بڑھے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق روٹی کی قیمت میں ایک روپیہ اور نان کی قیمت میں دو روپے اضافہ ہوا مگر تندوروں پر روٹی 15 اور نان 25 روپے میں ہی دستیاب ہے۔

روٹی اورنان کی قیمت سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں روٹی اورنان کی قیمت میں اضافے پر اسمبلی میں قرارداد ن لیگ کی رکن سعدیہ تیمورنے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب میں روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان 22 روپے کا ریٹ مقرر کیا گیا، پنجاب حکومت کو مہنگائی سے ستائی عوام پر ترس نہیں آیا۔

اسمبلی میں پیچ کی گئی قرارداد کے مطابق پنجاب حکومت نے عام آدمی پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

lahore

punjab assembly

Punjab Govt

tandoor

roti