Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی

کھلاڑی میڈیا سے بات کیے بغیر گھروں کو روانہ
شائع 16 نومبر 2022 08:45am
بابراعظم (فوٹو:فائل)
بابراعظم (فوٹو:فائل)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔

کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور ٹیم رات گئے لاہور پہنچے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی میڈیا سے بات کیے بغیر گھروں کو روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا تاہم فائنل میں اسے انگلینڈ نے شکست دی۔

دوسری جانب قومی کرکٹرحارث رؤف اسلام آباد پہنچ گئے، اہلخانہ ، دوستوں اور کرکٹ شائقین نے ائیرپورٹ پرشانداراستقبال کیا، گھر پہنچنے پرڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیا گیا۔

cricket

babar azam

PCB

lahore