Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابسولیوٹلی ناٹ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت کہا تھا، عطا تارڑ

اسلام آباد میں کسی یوتھیے کو گھسنے نہیں دیں گے
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 06:31pm
رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت ایبسولیوٹلی ناٹ کہا تھا۔

کوٹلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست تعمیر و ترقی کی سیاست ہے اور دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا بیٹا ہر ٹھیکے میں سے کمیشن کھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کے افسوسناک واقعے پر سیاست کی جا رہی ہے، عمران خان کیس کی ایٖف آئی آرد درج کرنے میں تاخیری حربے اختیار کیے گئے جب کہ حملہ آوار کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب چھُپ کر بیٹھا ہے، کسی کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت دی جائے گی اور نہ اسلام آباد میں کسی یوتھیے کو گھسنا دیا جائے گا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان گھڑی چور ہے، جن کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا انہی کو اپنے بغل میں بٹھا دیا ہے، البتہ ایسولیوٹلی ناٹ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت کہا تھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

imran khan

Ataullah Tarar

absolutely not

kotla