Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی لندن سے وطن واپسی مزید تاخیر کا شکار

شہباز شریف لندن میں مزید دوروز قیام کریں گے
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 11:08pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی ہے۔

شہباز شریف نے اپنا لندن میں قیام مزید ایک روز کے لئے بڑھا دیا ہے جس کے تحت اب وہ کل شام پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔

شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر ترین افسر کو آرمی چیف لگایا جائیگا، شریف برادران کی ملاقات میں فیصلہ

اس سے قبل لندن میں شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینئر ترین افسر کو نیا آرمی چیف لگایا جائے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif