Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی مبینہ ویڈیو، پی ٹی آئی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اُسی شام رپورٹ دی کہ ویڈیو جعلی ہے، ڈی جی ایف آئی اے
شائع 11 نومبر 2022 03:20pm

سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو سے متعلق سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی کے اجلاس کا پی ٹی آئی اراکین نے بائیکاٹ کردیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ سائبرکرائم ونگ نے تحقیقات کی،اسی شام رپورٹ دی کہ ویڈیو جعلی ہے۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اعظم سواتی کوبلانے کیلئے 4 سینیٹرز کا وفد بھیجا تھا، اعظم سواتی کے نہ آنے سے ہم ان کی مدد نہیں کر سکیں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے کہا کہ مختلف کلپس جوڑ کر ویڈیو بنائی گئی، وہ نمبرنہیں فراہم کیا گیا جس سے ویڈیو بھجوائی گئی۔

پاکستان

senate

Azam Khan Swati

committee