Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورپولیس اہلکاروں کے اغوا کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف

اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی، ایس ایس پی آپریشنز
شائع 11 نومبر 2022 04:12pm
تصویر: گوگل میپ
تصویر: گوگل میپ

پشاورکے پولیس اہلکاروں کے اغوا کی واردات میں ملوث ہونے پرگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ حیات آباد میں شہری کی شناخت پر پولیس نے ابابیل اسکواڈ کے چاراہلکاروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چاروں اہلکاروں نے آٹا ڈیلر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرکے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنزکاشف آفتاب عباسی کا مؤقف ہے کہ قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Police