Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر

نئے آرمی چیف کی تقرری اور نواز شریف کی واپسی پر اہم فیصلے
شائع 10 نومبر 2022 09:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ ن لیگی قائد رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے، جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے شرکاء سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم اہم تقرری مقررہ وقت پر کریں گے۔

اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا اور ان کی رائے بھی لی گئی، جبکہ وزیراعظم وطن واپس پہنچ کر حکومتی اتحادی رہنماؤں سے آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔

نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری اگلے ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔

Nawaz Sharif

meeting

PM Shehbaz Sharif

Army chief appointment