Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ”ٹرانس جینڈر“ کی تعریف طلب کرلی

نادرا ٹرانس جینڈرز مرد اور عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ عدالت کا استفسار
شائع 10 نومبر 2022 03:39pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانس جینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجراء کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے 15 دن تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وفاقی شرعی عدالت نے استفسار کیا کہ نادرا ٹرانس جینڈرز مرد اور ٹرانس جینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟

وکیل نادرا نے کہا ٹرانس جینڈر ایکٹ کے اجراء کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانس جینڈر کے لیے ”ایکس“ لکھا جاتا ہے۔

چیف جسٹس شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانس جینڈر خاتون اور ٹرانس جینڈر مرد کی تعریف سے متعلق پوچھا تو وکیل نادرا نے تیاری کا وقت مانگ لیا۔

چیف جسٹس سید محمد انور بولے اتنے دنوں بعد کیس کی سماعت پر بھی آپ نے بنیادی نکتے پر تیاری نہیں کی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے کہا کہ درخواست ہے جب تک ٹرانس جینڈر ایکٹ کا معاملہ طے نہیں ہوتا اس سے متعلق تمام معاملات روک دیے جائیں، نادرا بتائے کہ کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا اب تک ٹرانس جینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔

نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے عدالت میں کہا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانس جینڈر تحفظ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

Jamat e Islami

Transgender

NADRA

Transgender Act

Federal Shariah Court