Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ن لیگ پرویز رشید کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

ویڈیو شاید اس لئے لیک کی گئی تا کہ جب پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جائے تو شک کا دائرہ وسیع رہے، حماد اظہر
شائع 08 نومبر 2022 07:49pm
رہنما ن لیگ پرویز رشید۔ فوٹو — فائل
رہنما ن لیگ پرویز رشید۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے کچھ دنوں بعد ہی رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیگ ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما نے مبینہ ذاتی ویڈیو لیک ہونے پر شدید مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ پرویز رشید صاحب کی کوئی وڈیو لیک کی گئی، اس عمل کی کھل کر مذمت کرتا ہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ پرویز رشید ہوں یا کوئی اور سب کی عزت اور پرائیویسی کا احترام ضروری ہے، پہلے وزیراعظم کے دفتر کی آڈیو جاری کی گئیں اور اب لوگوں کی وڈیوز، اس معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف ہی کے حماد اظہر نے ویڈیو لیک کرنے کو حکومت کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کی ویڈیو شاید اس لئے لیک کی گئی ہے تا کہ جب اصلی ہدف یعنی پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جائے تو شک کا دائرہ وسیع رہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ویسے بھی اعظم سواتی کہ معاملے پر بہت تھو تھو ہو رہی ہے۔ اور ایسا ہی وزیراعظم ہاؤس کی لیکس میں ہوا۔ دونوں طرف کی لیکس کے بعد اُسے کسی نجی گروہ کی سازش کہا گیا۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بھی مبینہ ذاتی ویڈیو لیک ہوئی تھی جسے ایف آئی اے جعلی قرار دے چکی ہے جب کہ سینیٹ میں اس حوالے سے اسپیشل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

pti

PMLN

social media

pervez rasheed

Azam Khan Swati

Video Leak