اے این ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 مسافروں کے پیٹ سے 150 ہیروئن بھرے کیپسول جبکہ دیگر کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کر لی گئی، تمام ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
اے این ایف کی مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 2 کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
پہلی کارروائی کے دوران نجی پرواز جی ایف 785کے ذریعے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 89ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔
دوسری کارروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم فلائٹ نمبر پی اے 612سے شارجہ جارہا تھا۔
اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے واہگہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واہگہ کے قریب لاہور کے رہائشی ملزم سے 2کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔
دوسری جانب اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.