Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ اور بیٹے کو بھیجی گئی ویڈیو اصلی ہے، چند چیزوں کا اضافہ کیا گیا، اعظم سواتی

ویڈیو کوئٹہ میں اس وقت بنائی گئی جب میں چیئرمین سینیٹ کا مہمان تھا
شائع 07 نومبر 2022 11:44am
اعظم سواتی فوٹو: نیوز فائل
اعظم سواتی فوٹو: نیوز فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹراعظم سواتی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھیجی گئی ویڈیو اصلی ہے، تاہم اس میں چند چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ ویڈیو جعلی ہے، میری زبان جواب دے چکی ہے، یہ ویڈیو میری بیوی اور بیٹے کو بھیجی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ویڈیو میں چند اضافی چیزیں ڈالی گئی ہیں، باقی وہ ویڈیو اصلی ہے، یہ ویڈیو کوئٹہ میں 2 راتوں کے دوران اس وقت بنائی گئی جب میں چیئرمین سینیٹ کا مہمان تھا۔

pti

Supreme Court

Senator

Azam Khan Swati