Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

اسلام آباد پولیس کے اہلکار افسر کیخلاف کھڑے ہو گئے

ویڈیو وائرل ہونے پر واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 09:36pm
اسکرین گریب، ٹوئٹر ویڈیو
اسکرین گریب، ٹوئٹر ویڈیو

اسلام آباد پولیس کے جوان اپنے ہی افسران کے ہتک آمیز رویے کے خلاف پھٹ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی آئی جی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سرینہ چوک ناکے پر رات کو ریزرو ڈیوٹی تھی، بارش کے باعث بارہ بجے اسٹینڈ ڈاون کے احکامات ملے، جس پر پولیس اہلکار ٹینٹ پر بیٹھ گئے، تاہم ڈی ایس پی مصطفےٰ آئے اور گالیاں دیں، وہ خود آفس جا کر صوفے میں سوئے رہتے ہیں، اور ہماری دو دو گھنٹے حاضری کاٹنے کی دھمکیاں دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آئی جی صاحب سے گذارش ہے کہ ہم بارش میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، لیکن یہ ڈی ایس پی انتہائی بدتمیز آدمی ہے، اس کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں کیساتھ ہونےوالی ناانصافی کی ویڈیو وائر ہونے پر واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی بھی عہدے پر فائز پولیس افسر کو غلط اور نازیبا زبان کے استمال کی اجازت نہیں، ایس ایس پی سیکیورٹی واقع کی انکوائری کریں گے۔

پاکستان

islamabad police