Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

’عمران خان نے ایکٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا‘

واقعہ پنجاب میں ہوا اور ملبہ وفاق پر ڈالا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 07:24pm
Accident happens in Punjab, Investigation is going on in Punjab - Maulana Fazal-ur-Rehman | Aaj News

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان حادثے کے ذریعے ہمدردیاں سمیٹ رہا ہے، ان پر حملے کا واقعہ پنجاب میں ہوا، سیکورٹی پنجاب پولیس کی تھی لیکن عمران خان سب کو کنفیوز کررہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ایکٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان کبھی دوڑ کر چلتا ہے کبھی زخم کے اوپر پلاستر چڑھا دیتا ہے، یہ کونسا طریقہ ہے؟ ہڈی ٹوٹتی ہے تو پلاستر ڈالا جاتا ہے ، زخموں کے اوپر پٹی لگائی جاتی ہے، پتہ نہیں کیا ہے اس طرح کا ڈرامہ دنیا میں شاید کوئی مچا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پنجاب میں ہوا اور ملبہ وفاق پر ڈالا جا رہا ہے، اس کی ڈرامے بازیاں سمجھ میں نہیں آرہیں، یہ ساری دنیا کو چور چور کہتا ہے لیکن وقار کی زبان استعمال نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو جے آئی ٹی اس پر بننی چاہیے کہ عمران خان نے جھوٹا خط کیوں لہرایا، جھوٹ کیوں بولا، ان کے کس کس جھوٹ پر رویا جائے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے، ٹھس ہوچکا ہے، اب دوبارہ اس کی تشکیل نہیں ہوسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکیم ثناءاللہ بھی اب طاقتور نسخہ بنا کر بیٹھا ہوا ہے۔

PDM

پاکستان

imran khan

punjab

Molana Fazal ur Rehman