Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں کون کس کے مدمقابل ہوگا؟

آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائل لائن اپ مکمل
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 08:18am
آرٹ ورک: آج نیوز ڈیجیٹل
آرٹ ورک: آج نیوز ڈیجیٹل

آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائل لائن اپ مکمل ہوگئی، سنسنی خیز میچز کے بعد گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ٹاپ 4ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلاجائے گا۔

سیمی فائنل جتنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 13 نومبر اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں نیدرلینڈ ز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ کرتے ہوئے 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھا جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

ادھر نیدرلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کا گروپ میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا تھا۔

اس اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

cricket

New Zealand

پاکستان

England

ICC

Australia

T20 World Cup

ٰIndia