Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے روڈ سیفٹی کیلئے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دیدی

موٹرسائیکل رکشہ کی جگہ الیکٹرک منی کارٹ متعارف کرانے کی منظوری۔
شائع 05 نومبر 2022 03:21pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں روڈ سیفٹی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پرویزالٰہی نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس کے سربراہ صوبائی وزیر راجہ بشارت ہوں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹرسائیکل رکشہ کی جگہ الیکٹرک منی کارٹ متعارف کرانے کی منظوری دی جبکہ صوبے میں آلودگی میں کمی کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کو فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے سڑکوں اور سرکاری گاڑیوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پاکستان

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi