پی ٹی آئی منحرک اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر 25 پی ٹی آئی منحرک اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 9 نومبر (بدھ)کو سماعت کرےگا ،جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ریفرنس پر تحریک انصاف کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کیا تھا، منحرف ارکان نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا، منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر
دوسری جانب سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔
آغا سراج درانی نے نیب ریفرنس میں ضمانت کے لئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Comments are closed on this story.