ٹی20ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو باآسانی 35 رنزسے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والےبولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر 3 ،مارک ایڈیر نے 39 رنز کے ساتھ ایک جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔
کیویز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے محتاط آغاز کیا تاہم کپتان اینڈی بالبرنی 30 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے جبکہ اوپنر پال اسٹرلنگ 33 رنز ہمراہ نمایاں رہے ۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں لورکن ٹکر 13، ہیری ٹییکٹر 2، گیرتھ ڈیلانی 10، کرٹس کیمفر 7 رنز بناسکے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں جارج ڈوکریل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی کو راہیگاں گئی۔
آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ سے فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کے بعد کیوی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مضوط کرلی۔
Comments are closed on this story.