Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

کیویز نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے
شائع 04 نومبر 2022 11:29am
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والےبولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر 3 ،مارک ایڈیر نے 39 رنز کے ساتھ ایک جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کررہے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ5،5 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں،رن ریٹ کے اعتبار سے نیوزی لینڈ سب سے آگے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے دوسری جانب آئرلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

cricket

New Zealand

ICC

Australia

T20 World Cup

Adelaide

ireland