Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست پر معاونت کی ہدایت

کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی
شائع 03 نومبر 2022 10:59am
سینیٹر اعظم سواتی
سینیٹر اعظم سواتی

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمتنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منسوخی کے خلاف وفاق کی درخواست پر معاونت کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لئے وفاق کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

درخواست گزار ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اسپیشل کورٹ پیکا ایکٹ کے تحت درج دفعات کے کیسز کو ڈیل کر سکتی ہے، اعظم سواتی کے کیس میں اسپیشل کورٹ نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

مزید پڑھیں: متنازعہ ٹویٹ کیس:اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

جسٹس عامر فاروق نے اسپیشل کورٹ کے دائرہ اختیار نہ ہونے کے سوال پر مزید معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کی مزید معاونت کریں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

کیس کا پس منظر

سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔

خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اور اعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا جبکہ ایف آئی نے فوری طور پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں 20،131،500 اور 505 کی دفعات شامل تھیں۔

مقدمے میں شامل تعزیت پاکستان کی دفعہ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی نے بد نیتی پرمبنی ٹویٹ کیا جو کہ مقاصد کی تکمیل کے لئے انتہائی تضحیک آمیز تھا، اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

ایف آئی اے کے مقدمے میں متنازع ٹویٹ کا متن بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا کہ ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں نامزد تھے، ایف آئی اے نےفارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت کل 11عہدیدارون کونامزد کیا۔

pti leader

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Azam Khan Swati