Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

مسافر گاڑی اور مزدوروں سے بھرے مزدا میں تصادم
شائع 01 نومبر 2022 09:46am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز ڈیجیٹل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز ڈیجیٹل

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہکان کے قریب پیش آیا جہاں مسافر گاڑی اور مزدوروں سے بھرے مزدا میں تصادم ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا

traffic accident

Dera Ismail Khan