Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

دھماکا ویلڈنگ کرتے وقت پیش آیا
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 08:51pm

لاہور کے علاقے رائیونڈ کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ مانگا بائی پاس کے قریب واقع فیکٹری میں اچانک سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب ورکرز ویلڈنگ کا کام کر رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 37 سالہ اعجاز اور 45 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کردی ہیں۔

تاہم پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے جو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔

پاکستان

lahore

punjab

cylender blast