Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خطاب کے دوران حادثہ، چھت گرنے سے 7 افراد زخمی

زخمی ہونیوالے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 06:17pm

شیخوپورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر پاس پربنی فائبر کی چھت گر گئی۔

جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر سات افراد زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

اس حوالے سے ریسکیو کا کہنا ہے کہ رش کے باعث کارکناں فائبرکی چھت پر چڑھ گئے، جس کی وجہ سے چھت گر گئی۔

دوسری جانب زخمی ہونیوالے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے پران کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

Sheikhupura

پاکستان

punjab

PTI long march 2022