Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کل سپریم کورٹ طلب

شہزاد وسیم کو کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا
شائع 30 اکتوبر 2022 02:47pm
سینیٹر شہزاد وسیم
سینیٹر شہزاد وسیم

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو کل طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو صبح 10بجے طلب کیا ہے۔

ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں لہذا اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا مؤقف پیش کریں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

خط میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے تفصیل دی گئی تھی جبکہ خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Senator

Azam Khan Swati

shehzad waseem