Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی
شائع 29 اکتوبر 2022 09:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی، مبینہ آڈیو لیک کے مطابق لانگ مارچ میں اسلحہ بردار لائے جا رہے ہیں جس سے خون خرابےکا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس مبینہ سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جائے گا جب کہ لانگ مارچ کے دوران گڑ بڑ کے حوالے سے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، رانا ثناء اللہ نے گنڈاپور کی آڈیو چلا دی

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیرت اور رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سنائی جس میں وہ مبینہ طور پر ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔

Federal govt

Supreme Court

Ali Amin Gandapur

audio leak

PTI long march 2022