Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے نواز رانجھا قتل کیس میں تمام ملزمان کو بری کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔
شائع 28 اکتوبر 2022 09:22pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر تمام 6 ملزمان کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ناکافی شواہد کے بنیاد پر تمام 6 ملزمان کو بری کردیا۔

ملزمان میں اشتیاق، شاکر، محمد فیصل، ذاکر حسین، شفیق و عرفان شامل ہیں۔

اے ٹی سی نے اشتیاق و عرفان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا۔

پاکستان

sindh

ATC Karachi