Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، دو افراد جاں بحق 6 زخمی

دونوں گروپوں کے درمیان تصادم پر واقعہ پیش آیا۔
شائع 27 اکتوبر 2022 03:16pm
کوئٹہ میپ (بشکریہ گوگل)
کوئٹہ میپ (بشکریہ گوگل)

کوئٹہ میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے شارع اقبال پر سیشن کورٹ کے باہر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے ایک ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی و قبائلی رہنماء سردار نسیم خان ترین اپنے کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ آئے تھے پیشی کے بعد جونہی وہ احاطہ عدالت سے باہر نکلے تو پہلے سے طاق میں کھڑے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا لاتوں مکوں سے سردار نسیم کو زخمی کر دیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر پر سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی فدا اور ہارون دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوئے اور زخمیوں میں بھی دونوں گروپ کے افراد شامل ہیں۔

دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

quetta

firing incident

Session court