Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈمپر نے بارات میں شامل متعدد گاڑیاں کچل دیں، دولہا دلہن سمیت 7 جاں بحق

لاشوں کی شناخت دولہا احتشام اور دلہن شبانہ کے نام سے ہوئی۔
شائع 25 اکتوبر 2022 10:06am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جہلم کے علاقے کھیوڑہ سالٹ رینج میں ڈمپر نے بارات میں شامل متعدد گاڑیوں کو کچل دیا، حادثے میں دولہا اور دلہن سمیت سات افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈ دادنخان منتقل کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت دولہا احتشام اور دلہن شبانہ کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کےمطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں کو اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

Road Accident

Khewra Salt Range