Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر وے پر کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، 3 جاں بحق

حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا
شائع 23 اکتوبر 2022 10:15am
تصویر: ریسکیو ویب سائٹ
تصویر: ریسکیو ویب سائٹ

رحیم یارخان میں کار کی ٹرالرسے ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم فائیو ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب کار کو حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، کار میں 4 معصوم بچوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد پر مشتمل خاندان سوار تھا۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار خاندان کراچی سے موٹر وے ایم فائیو کے راستے ملتان جارہا تھا۔

punjab

Road Accident

rahim yar khan