Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی کی تاریخ میں پہلی بارخاتون وزیراعظم نے حلف اٹھالیا

کابینہ میں 6 خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے
شائع 23 اکتوبر 2022 09:16am
تصویر: سی این این
تصویر: سی این این

اٹلی کی نومنتخب وزیراعظم جارجیا میلونی کا تعلق دائیں بازو کی پارٹی فرتیلی دی اطالیہ سے ہے۔

حلف اٹھانے کے بعد جارجیا میلونی نے 24 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا، جس میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

اٹلی کے صدر سیرجو ماتیریلا نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن سمیت یورپی یونین اور یوکرائن کے صدر کی طرف سے مبارکباد موصول ہوئی۔

European Union

Italy

Giorgia Meloni