Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری کو ذہنی اذیت: ایس بی سی اے، کے ایم سی کو 1 کروڑ 10 لاکھ ہرجانے کا حکم

مذکورہ رقم 17 سال کے مارک اپ کے ساتھ ادا کریں۔
شائع 22 اکتوبر 2022 04:01pm

عدالت نے شہری کو ذہنی اذیت دینے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو ایک کروڑ دس لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پلاٹ کی ملکیت اور ریسٹورنٹ مسمار کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ہائیکورٹ نے شہری کو ذہنی اذیت دینے کی درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ مذکورہ رقم 17 سال کے مارک اپ کے ساتھ ادا کریں، انہدامی کارروائی میں ضابطوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ دنیامیں سمندری علاقوں میں سیاحت کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے درخواست گزار کی متبادل پلاٹ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

پاکستان

court

Sindh High Court